English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وادی لیپہ میں 18 انچ تک برفباری، دارلحکومت سے رابطہ منقطع

القمر

لیپہ سے راجہ قیصر

لیپہ میں گزشتہ دو دن سے مسلسل برف باری کا سلسلہ جاری ہے.
برفباری کے باعث وادی لیپہ کا زمینی رابطہ دارالحکومت سے منقطع ہوگیا ہے.
وادی لیپہ کے شہری علاقوں میں 8 انچ تک برف باری اور پہاڑوں پر 18 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے.
شدید برفباری کے باعث وادی کی شاہراوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے.
انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے منع کیا ہے.
وادی میں شدید برفباری کے باعث درجہ حرارت بھی نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا.
سردی کی شدت میں اضافہ شہری گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں.
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے برفباری کا یہ سلسلہ 24گھنٹے جاری رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے