بیکانیر(ساوتھ ایشین وائر)

سوامی کیشوانند راجستھان زرعی یونیورسٹی (SKRAU) بیکانیرکے ذیلی کالج میں ایک دلت طالب علم پردیپ میگھوال نے مبینہ طور پر اونچی ذات کے ہندو ہم جماعتوں کی مسلسل ذات پات کے حوالے سے زیادتی کا سامنا کرنے کے بعد چلتی ٹرین کے سامنے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
میگھوال جو بی ایس سی زراعت کا طالب علم ہے ، راجستھان کے ناگور ضلع کے کارکیڈی گاوں کا رہائشی ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اپنے آخری نوٹ میں ، میگھوال نے الزام لگایا کہ اس کے پانچ ہم جماعت – چار لڑکے اور ایک لڑکی – اسے ہراساں کر رہے تھے۔ ملزمان میں مونیکا چودھری ، راج کمار بجارانیہ ، شش پال جیولیا ، رویندر فرودا اور گگن ابھیجیت سنگھ شامل ہیں۔
مقتول کے بھائی رنجیت میگھوال نے بیچوال پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ یہ پانچ لوگ پردیپ میگھوال کو اس کی دلت شناخت اور مونیکا کے ساتھ اس کے تعلقات کے حوالے سے ہراساں کر رہے تھے۔
پردیپ نے اپنے خاندان کو اس حوالے سے اس وقت آگاہ کیاجب وہ گزشتہ ماہ ان سے ملنے گئے تھے۔ اس نے 18 اگست کو بھی اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی۔ اسے تسلی دی گئی اور اس کے گھر والوں نے اسے واپس کالج بھیج دیا ، جس نے اسے اپنی پڑھائی پر توجہ دینے کو کہا۔
رنجیت میگوال نے کہا کہ کالج حکام کو اس معاملے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
"کالج حکام کو ایک شکایت پیش کی گئی تھی جس کے بعد ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی جو کہ تحقیقات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ افراد پر 4000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور اس معاملے کو بند کر دیا گیا۔
گروپ نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ پردیپ کو دوبارہ ہراساں نہیں کیا جائے گالیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوا۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات بھی شروع نہیں کی ہیں۔
