English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میکسیکو:پوپو کاتا پیتی آتش فشاں متحرک ہو گیا،آبادی کو محتاط رہنے کی تاکید

القمر

 میکسیکو میں پوپو کاتاپیتی نامی آتش فشاں متحرک ہو گیا ۔

 خبر کے مطابق، میکسیکو کے شہروں مورالیس اور پیوبلا کے درمیان  واقع یہ آتش فشاں متحرک ہو گیا  جس میں ابتدائی طو رپر دو دھماکے ہوئے جس سے فضا میں دھویں اور راکھ کے بادل پھیل گئے۔

 ان دھماکوں کی وجہ سےدونوں شہروں کی آبادی کو ماہرین نے زہر خوانی سے محتاط رہنے، گھروں کی کھڑکیاں بند رکھنے،منہ اور ناک کو گیلے کپڑے سے ڈھانپنے اور باہر نہ نکلنے کی  تاکید کی ہے۔

 پوپو کاتا پیتی آتش فشاں شمالی امریکہ کا دوسرا متحرک ترین آتش فشاں ہے جس کی طوالت 5452 میٹر ہے۔

 دوسری جانب  جنوبی اسپین کے جزائر کینیری  کے 5 ویں جزیرے  لا پالما میں واقع ویخا آتش فشاں سے 19ستمبر سے مسلسل لاوا بہہ رہا ہے۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے