English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جی 20 اجلاس: 15 فیصد کارپوریٹ ٹیکس پر اتفاق

القمر

روم(صباح نیوز)اٹلی کے دارالحکومت میں ہونے والے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے گروپ جی20 کے اجلاس میں 15فیصد کارپوریٹ ٹیکس کو لاگو کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ کورونا وبا اور موسمیاتی تغیرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جی20اجلاس میں رکن ممالک کارپوریٹ ٹیکس معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں جس کے تحت بڑے کاروباری اداروں کے منافع پر کم از کم 15فیصد ٹیکس عاید کیا جائے گا۔یہ معاہدہ 2023ء تک نافذ العمل رہے گا۔جی 20 اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں اور کورونا وبا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کورونا وبا سے نبرد آزما ہونے اور آئندہ ایسی صورت حال کو پیدا ہونے سے روکنے کے لیے ایک مشترکہ لائحہ عمل بھی ترتیب دیے جانے کا امکان ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے