English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فواد چوہدری نے بھارتی ٹیم کو واپسی کا راستہ بتا دیا

اسلام آباد: گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کی افغانستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹورنامنٹ سے چھٹی ہوگئی ہے، جس کے بعد بھارتی ٹیم جلد واپس کیسے پہنچے ان کی اس پریشانی کو فواد چوہدری نے حل کرنے کیلئے ایک مشورہ دیا ہے۔

ایونٹ سے باہر ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو ٹرول کرنے میں پیچھے نا رہے، انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کو ائیرپورٹ جلد پہنچنے کا طریقہ بتایا ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بھارت کیلئے ایک بڑی خبر۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اگر بھارت نمیبیا کیخلاف کھیلے جانیوالے آخری مقابلے میں 3 اوورز میں میچ ختم کردیتا ہے تو وہ ائیرپورٹ جلدی پہنچ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے