English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

القمر

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مبینہ طور پر "اپنی گاڑی فوجیوں پرچڑھانے” کے الزام میں ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے دیے گئے ایک تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر تلکرم میں ایک یہودی بستی کے قریب "گاڑیوں کو کچلنے کی کوشش” کی گئی۔

اس واقعے میں کوئی بھی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا”اور حملہ آور کو بے بس کر دیا گیا ہے۔”

دوسری جانب ہرٹز اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ایک فلسطینی نوجوان کو "گاڑی سے کچلنے کی کوشش” کے شبہ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اور اس کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کے خلاف "چھریوں سے حملے” یا "گاڑیوں کو کچلنے” کے الزامات کے ساتھ اپنی کاروائیاں  کر رہی ہیں تو انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف ماورائے عدالت سزائیں دینے کا  الزام عائد کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے