English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیکب آباد،چور بے لگام، دکان کے تولے توڑ کر صفایا

القمر

جیکب آباد(نمائندہ جسارت) دکان کے تالے توڑ کر صفایا،بیکری اور سول کورٹ کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری ،شیدی محلہ میں 8دوکانوں سے چوری کی واردات۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں چور بے لغام ہو گئے ہیںاور پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں گزشتہ روزمیرانپور تھانے کی حدود میںچور جے ٹی آئی رہنمااسلم بروہی کی دکان کے تالے توڑ کر چور 2 سلائی مشین،بیٹر ی ،سولر پلیٹ ،استری ، 20 کپڑوں کے جوڑے لے گئے جبکہ سٹی تھانہ کی حدود قائد اعظم روڈ سے دن دیہاڑے بیکری کے سامنے سے چور ذوالفقار بروہی کی سی ڈی موٹرسائیکل لے اُڑے،سول لائن تھانے کی حدود سول کورٹ کے سامنے پولیس کی بھاری نفری کے باوجود در محمد بروہی کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔ علاوہ ازیں ائر پورٹ تھانے کی حدود شیدی محلہ میں ایک رات میں چوروں نے آٹھ دوکانوں کا صفایا کر دیا مہر اللہ، رحمدل ،محبوب سمیت دیگر کی دوکانوں سے چور نقدی، چھ بیٹریاں، پنکھے اور دیگر قیمتی سامان لے گئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے