ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)تھانہ بی سیکشن کی حدود گوٹھ بچل منگریو میں گھر سے ناراض 20 سالہ امین ولد امیر بخش اوڈھ اپنے بہن بھائی سے جھگڑا کر نے کے بعد بجلی کے کھمبے پر چڑگیااور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا،جب کہ اسے بچاتے ہوئے اس کا قریبی رشتے دار شدید زخمی تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔تھانہ بی سیکشن کی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر ہائی ٹینشن تاروں کو پکڑ کر خودکشی کی۔ نوجوان کو کرنٹ لگنے کے بعد مٹی میں دفن کردیا گیا، جبکہ گردن باہر تھی۔ ڈاکٹرز نے خودکشی کرنے والے نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ دوسرے نوجوان کا علاج جاری ہے۔واضح رہے کہ ٹنڈوالہیار میں آئے روز خودکشی کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
