English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یقینی

القمر

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی اتحادی حکومت
نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے۔
اگلے پندرہ دن کے لیے لیوی برقرار رکھی تو جارہی ہے لیکن ساتھ ہی خبریں پھیلائی جارہی ہیں
کہ آئی ایم ایف اس پر اعتراض اٹھا دے گا۔

حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات سے فوری طور پر اربوں روپے حاصل ہو جاتے ہیں اس لیے کوئی
بھی حکومت ہو وہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے ہزار بار سوچتی ہے۔

پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ایسے میں
ووٹرز کو لبھانے کے لیے حکومت قیمتوں میں کمی کا ہتھیار استعمال کرنا چاہتی ہے بالکل اسی
طرح جیسے سابق عمران خان کی حکومت نے اقتدار جانے کا یقین کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات
کی قیمتوں کو چار ماہ کے لیے منجمند کر دیا جس نے ملک کی معیشت پر انتہائی برا اثر ڈالا.

حکومتیں عموما اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے بڑے بڑے قدم اٹھا لیا کرتی ہیں اور اس بار
شہباز شریف کے سامنے پنجاب میں‌ صوبائی اسمبلیوں‌ پر ضمنی انتخاب ہیں.
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کرکے ووٹرز کو پیغام بھی دینا ہے کہ ہم آئی ایم ایف سے نہیں‌
ڈرتے اور اپنے عوام کے حق میں فیصلوں‌ پر کوئی ڈکٹیشن نہیں‌لیں گے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے