نیو ہیمپشائر سے ممبر کانگریس ڈیموکریٹ کرس پاپاس، جو کہ امریکہ (USA) میں یونانی لابی سے قربت کے لیے جانا جاتا ہے، نے ترکی کو F-16 طیاروں کی فروخت کو نشانہ بنانے والے دو بلوں میں سے پہلے کو واپس لے لیا، اور دوسرے پر نظر ثانی کی۔
ایوان نمائندگان کی رولز کمیٹی نے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ بل پر بحث کی جس میں امریکی محکمہ دفاع کا 2023 کا بجٹ بھی شامل ہے۔
کانگریس کے بہت سے اراکین کی حمایت کے ساتھNDAA کے مسودے میں شامل کرنے کے لیے تجویز کردہ بل کہ جس کا مقصد امریکہ کو ترکی کو F-16 فروخت کرنے سے روکنا ہے، بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔
بتایا گیا ہے کہ نیو ہیمپشائر کے رکن نے ابتدائی بل کو ترکی کا نام لیے بغیر "ایک ایسا ملک جس نے بار بار، نیٹو کے اتحادی ملک کی غیر مجاز فضائی حدود کی خلاف ورزیاں کی ہیں” کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کا بل "نظر ثانی کے لیے واپس لے لیا ہے”۔
کمیٹی نے اپنے ویب پیج پر بھی اس بل کو واپس لینے کی اطلاع دی ہے۔
اس بل میں ترکی کو ایف۔16 کی فروخت کے حوالے سے دو شرطیں رکھی گئی ہیں۔
اس بل میں صدر کے خارجہ تعلقات اور سینیٹ اور ایوان نمائندگان کی مسلح افواج کی کمیٹیوں کو تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ یہ فروخت متحدہ امریکہ کے "قومی مفاد” میں ہے اور یہ کہ "اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں کہ ترکی ان F-16 طیاروں کا یونانی سرزمین پر غیر مجاز پروازوں کے لیے استعمال نہ کرے ۔
اس بل کی 2023 کے دفاعی بجٹ میں قانونی حیثیت دینے کے لیے ایوان ِ نمائندگان کی جنرل کمیٹی اور سینٹ کی متعلقہ کمیٹی سمیت جنرل اسمبلی سے منظوری متوقع ہے۔
