ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے کی حامی

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد، شہزادہ محمد بن سلمان    کو دورہ پاکستان کی دعوت  دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیراعظم محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا اور عیدالاضحی کی مبارک دیتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لئے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے  انہیں بھی عید مبارک پیش کی اور برادر سعودی عوام کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کامیاب حج آپریشن پر مبارک دیتے ہوئے حجاج کرام خاص طورپر پاکستانی حاجیوں کی بھرپور دیکھ بھال پر سعودی عرب کی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوط بنیادوں کا حوالہ دیا جو وقت کے ساتھ بتدریج مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہیں۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے ساتھ دوطرفہ جاری اقدامات اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں خاص طور پر تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں