English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عاشورہ محرم پر فوج تعینات کی جائے گی

القمر

ملک بھر میں عاشورہ محرم پر پاک فوج کو تعینات کیا جائے گا. وفاقی کابینہ نے امن و امان قائم
رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے تمام صوبوں‌ کی درخواست پر فوج
کی تعیناتی کی اجازت دی ہے.
گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں بھی فوج کو تعینات کیا جارہا ہے. پاکستان میں‌ محرم
ہو یا عید کے تہوار ہمیشہ سیکیورٹی الرٹ کر دی جاتی ہے.

کہا یہی جاتا ہے کہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ مجالس عزا
ہوں یا رمضان کی عبادتیں سب ہی سنگینوں‌ کے سائے میں‌ کی جاتی ہیں.
دنیا چاند پہ جارہی ہے نئے نئے جہاں دریافت کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور پاکستان میں‌ بعض‌
مخصوص کند زہن کے لوگوں کی وجہ سے حالات خراب ہونے کے خدشہ کی تلوار ہمیشہ لٹکتی
رہتی ہے.
عوام کا کہنا ہے کہ حد ہوگئی اللہ تعالی کی عبادت ہو یا اللہ کے آخری پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ
والیہ وسلم کے نواسے کی یاد وہ بھی کوئی آزادی سے نہیں منا سکتے.
حکومت اور مقتدر حلقوں کو سوچنا ہو گا کہ آخر ہم کب تک ان مٹھی بھر لوگوں کی سزا پوری
قوم کو دیتے رہیں گے.
ہونا تو یہ چاہیے کہ مٹھی بھر لوگوں کو اور ان کے سرپرستوں کو پکڑ کر بند کریں. ڈبل سوای
پر پابندی اور موبائل فون بند کر کے حکومت خود اپنی کمزوری کا اعلان کر رہی ہوتی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے