English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں آج اور کل موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

القمر

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے مزید بارشوں‌ کی پیش گوئی کر دی ہے. شمالی بحیرہ
عرب میں موجود ڈپریشن ہوا کے کم دباو میں تبدیل ہوکروہاں موجود ہے.
اس کے ساتھ راجستھان(بھارت) پرموجود ہوا کا کم دباو کمزور ہوکرپھیلاوکی صورت میں موجود ہے
ایک اور ہوا کا کم دباو 16 اگست کوسندھ میں داخل ہوگا.

16 سے 18 اگست کے دوران کراچی میں موسلادھار بارشوں کے سبب نشیبی علاقوں میں پانی جمع
ہوسکتا ہے. دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں آج اور کل درمیانی/موسلادھار بارشوں کا امکان ہے.
حیدرآباد،بدین،ٹھٹھ،سجاول،عمرکوٹ،میرپورخاص،سانگھڑ،ٹنڈومحمد خان،ٹنڈوالہیار، دادو،نوشہروفیروز،
جامشورو،قمبرشہداد کوٹ،لاڑکانہ اورسکھر میں بھی موسلادھاربارشوں/ اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں

خضدار،لسبیلہ،حب اور کیرتھررینج میں مسلسل بارشوں کے سبب حب ڈیم اور تھڈو ڈیم پر اضافی دباو
پیدا کرسکتا ہے. سمندر میں شدید طغیانی آج رات تک برقرار رہ سکتی ہے،ماہی گیر مذید محتاط رہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے