محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے. شمالی بحیرہ
عرب میں موجود ڈپریشن ہوا کے کم دباو میں تبدیل ہوکروہاں موجود ہے.
اس کے ساتھ راجستھان(بھارت) پرموجود ہوا کا کم دباو کمزور ہوکرپھیلاوکی صورت میں موجود ہے
ایک اور ہوا کا کم دباو 16 اگست کوسندھ میں داخل ہوگا.
16 سے 18 اگست کے دوران کراچی میں موسلادھار بارشوں کے سبب نشیبی علاقوں میں پانی جمع
ہوسکتا ہے. دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں آج اور کل درمیانی/موسلادھار بارشوں کا امکان ہے.
حیدرآباد،بدین،ٹھٹھ،سجاول،عمرکوٹ،میرپورخاص،سانگھڑ،ٹنڈومحمد خان،ٹنڈوالہیار، دادو،نوشہروفیروز،
جامشورو،قمبرشہداد کوٹ،لاڑکانہ اورسکھر میں بھی موسلادھاربارشوں/ اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں
خضدار،لسبیلہ،حب اور کیرتھررینج میں مسلسل بارشوں کے سبب حب ڈیم اور تھڈو ڈیم پر اضافی دباو
پیدا کرسکتا ہے. سمندر میں شدید طغیانی آج رات تک برقرار رہ سکتی ہے،ماہی گیر مذید محتاط رہیں.
