English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اللہ ترکی اور اس کی عوام کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے: سلطان عبداللہ شاہ

القمر

 صدر رجب طیب ایردوان  کی دعوت پر ترکی آنے والے ملائیشیا کے شاہ سلطان عبداللہ ریاض الدین المصطفی باللہ شاہ نے انقرہ میں مزار اتاترک پر حاضری دی ۔

انہوں نے مزار پر پھول رکھے اور احتراماً خاموشی اختیار کرنےکے بعد گوشہ میثاق ملی پر موجود خصوصی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے ۔

انہوں نے  اپنے تاثرات میں لکھا کہ  میں ایک آزاد جمہوریہ ترکی کا دورہ کرنے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں،یہ دورہ ترکی اور ملائیشیا کے درمیان  دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں معاون ہوگا،میری اور میری اہلیہ کی دعا ہے کہ اللہ ترکی اور اس کی عوام کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

سلطان عبداللہ شاہ  اور ملکہ اسکندریہ  کا یہ دورہ 21 اگست تک جاری رہے گا  جو کہ تیس سالہ عرصے میں کسی ملائیشیئن سلطان کا پہلا دورہ  ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے