English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریاں شروع

القمر

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف لندن سے لاہور کے بجائے کسی دوسرے شہر کو آسکتے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے چاروں صوبوں کے حکام  کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے کراچی، کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد کے نام زیر غور ہیں ۔

نواز شریف کی واپسی سے قبل قانونی معاملات نمٹانے کے لیے پارٹی کے آئینی و قانونی ماہرین سے بھی رائے مانگی جائے گی جبکہ انکے وطن پہنچنے سے قبل عدالتی معاملات حل کیے جائینگے۔

قانونی معاملات حل ہونے پر نواز شریف کو ایئرپورٹ سے بڑی ریلی کی صورت میں لاہور یا اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پہنچایا جائے گا۔

تا ہم وطن واپسی کا حتمی فیصلہ پارٹی رہنماوں سے مشاورت  سے ہوگا  اور وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان نواز شریف خود لندن میں پریس کانفرنس میں کریں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے