English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس یوکرین جنگ بندی کے لئے ترکی سامنے آگیا، ثالثی کی پیشکش

القمر

ترکی کی روس یوکرین جنگ بندی کے لئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک  صدر ایردوان نے  یوکرین کے شہر لیویو میں  یوکرینی ہم منصب ولودیمیر زیلنسکی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ہمراہ سہ رکنی ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس  کے دوران کہا کہ استنبول معاہدے کی شرائط پرمذاکراتی عمل کو مزید جانبر کرنے کیلئے ترکی ثالثی ادا کرنے کو تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام تنازعات کا منصفانہ حل مذاکراتی میز  پر ہے،سفارتی کوششوں کو تیزکرنے کیلئے عالمی برادری کا تعاون بھی اہم ہوگا،ترک صدر نے اُمید  ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان جلد جنگ بندی کا معاہدے طے پا جائے گا۔

ترک صدر  کامزید کہناتھاکہ ہمیں زاپوریا جوہری  تنصیب میں جاری جھڑپوں پر تشویش ہے،دنیا کو ایک نئے چرنوبل سانحے کی ضرورت نہیں ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے