English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نینشل بینک حیدرآباد میں جعلی اکاؤنٹس 13 کروڑ کا غبن

القمر

نیشنل بینک حیدرآباد کے جنرل اور جعلی اکاونٹس سے کروڑوں روپے کے فراڈ پر ایف آئی اے
حیدرآباد سرکل نے کارروائی کرکے بینک کے 3 ملازمین کو گرفتار کرلیا.
سابق برانچ منیجر الطاف حسین گوپانگ، آفتاب حسین شیخ سابقہ آپریشن منیجر اور سابقہ ہیڈ کیشئر
منیر حسین کو گرفتار کیا گیا.
انسپیکٹر مسرور بلوچ نے تینوں ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی. ملزمان نے نیشنل بینک
جنرل ہیڈ اکاونٹ سے 13 کروڑ کا غبن کیا ہے.
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے جعلی اکاونٹس کھول کر شہریوں سے بھی فراڈ کئے. شہریوں کو
جعلی چیک بکس اور رسید فراہم کی گئیں. ملزمان نے شہریوں کو بھی 5 کروڑ روپے سے زائد
کا چونا لگایا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے