ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں مسجد کے موزن نے قرآن پاک جلا دیے

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر سیون بی میں مسجد کے موزن نے قرآن پاک جلا دیے۔ پولیس
نے مسجد کے موزن ملزم عبدالماجد کو گرفتار کرلیا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ملزم کے ہاتھوں جلائے
گئے قران پاک کی تعداد 40 سے زائد ہے۔جلائے گئے قرآن پاک کے ٹکرے حوا سے اڑ کر مقامی
لوگوں کے گھروں میں داخل ہوئے۔
عوام نے متعلقہ پولیس کو واقع سے آگاہ کیا،پولیس نے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا۔ پولیس نے
مسجد کی چھت سے جلائے گئے مقدس اوراق کے دو بورے برآمد کر لئے۔
ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مقدس قرآن پاک مقدس اوراق جلانے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے ملزم
کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں