وزیر اعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اور اسلامی یکجہتی گیمز میں قومی ایتھلیٹس کی نمایاں کارکردگی کو سراہتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ڈپارٹمنٹل اسپورٹس پر عائد پابندی ختم کر رہے ہیں۔
دولت مشترکہ اور اسلامی یکجہتی گیمز میں تمغات حاصل کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرکے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ سب کھیل کے میدان میں اور بھی مقام و کامیابیاں حاصل کریں گے اور قوم کے ہونہار کھلاڑی آپ سے متاثر ہوکر مزید محنت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بچے ہونہار اور ہمت والے ہیں جن کا تعلق امیر گھرانوں سے نہیں بلکہ غریب گھرانوں سے ہے مگر یہ عظیم پاکستانی ہیں۔
انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسی طرح ملک میں دیگر باصلاحیت بچوں کو تلاش کریں گے تو یہ ملک کی بڑی خدمت ہوگی۔
وزیر اعظم نے دولت مشترکہ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے نوح دستگیر بٹ، شاہ حسین، شریف طاہر، ارشدندیم اور دیگر ایتھلیٹس کو نقد انعامات سے نوازا۔
وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف کی جانب سے کھیلوں سے وابستہ افراد کیلیے خوشخبری
ڈیپارٹمنٹل سپورٹس پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان pic.twitter.com/ivSBAR7hZv
— PML(N) (@pmln_org) August 25, 2022
