English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلوی سائیکلسٹ جے وائن نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جیت لیا 

القمر

آسٹریلیا کے سائیکلسٹ جے وائن نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جیت لیا۔

ریس میں بیلجم کے ریمکو ایونپول نے دوسری ، ہسپانوی سائیکل سوار اینرک ماس نے تیسری ،سپین کے ہی جان آیوسو نے چوتھے جبکہ 32 سالہ سلووینین سائیکلسٹ اور دفاعی چیمپئن پریموز راگلییچ نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس سپین میں جاری ہے ۔

 ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ بلبا سے پیکو جانوتک پہاڑی پر 180 کلو میٹر پر محیط تھا جس کو26 سالہ آسٹریلیا کے سائیکلسٹ جے وائن نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

 انہوں نے مطلوبہ فاصلہ 4گھنٹے 38 منٹ میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ریس کے چھٹے مرحلے میں بیلجم کے ریمکو ایونپول دوسرے اور ہسپانوی سائیکل سوار اینرک ماس تیسرے نمبر پر رہے۔

ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں کل 21مراحل ہیں جس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار کل 3ہزار 280.5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس11ستمبر کو میڈرڈ ، سپین میں اختتام پذیر ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے