English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی ریاست میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 6افراد کی لاشیں برآمد

القمر

نئی دہلی: بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک ہی خاندان کے 6افراد گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاندان کے 6افراد امبالہ کے گاﺅں بالانہ میں اپنی رہائشگاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے،مردہ حالت میں پائے گئے افراد میں 2مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔

امبالہ کے ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے خودکشی کے حوالے سے ایک نوٹ بھی ملا ہے تاہم واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے