لاس اینجلس: امریکی ریاست ایریزونا میں ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں بے دخلی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے حوالے سے ٹکسن کے ایک ٹیلی ویژن اسٹیشن کے او ایل ڈی ٹی وی نے بتایا کہ یہ “مڈ ٹان ٹکسن کے ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں ممکنہ طور پر تہرا قتل اور خودکشی ہے۔”ٹکسن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ افسران کو 3493 ایسٹ لِنڈ روڈ پر واقع لِنڈ کامنز اپارٹمنٹس میں بلایا گیا تھا۔
کئی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ فائرنگ اس وقت ہوئی جب پیما کانٹی کانسٹیبل ڈیبورا مارٹینیز گاریبے اور ایک اپارٹمنٹ مینیجر نے بے دخلی کا نوٹس جاری کیا۔ رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے بتایا کہ بے دخل کیے جانے والے رہائشی نے اپارٹمنٹ کے مینیجر، مارٹینیز گاریبے اور ایک پڑوسی کو خود پر بندوق چلانے سے قبل قتل کر دیا۔
