English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں، محکمہ موسمیات

القمر

اسلام آباد: محکمہ موسمیا ت نے کہا ہے کہ رواں سال سب سے زیادہ بارشیں سندھ میں ریکارڈ ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے یکم جولائی تا منگل 30اگست تک ملک بھر میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں کا اوسط 118.7ملی میٹر ہوتا ہے جبکہ رواں سال بارش 368ملی میٹر یعنی 210فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک بھر میں اب تک سب سے زیادہ بارش سندھ میں ریکارڈ ہوئی، سندھ میں اوسط سے 508 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔سندھ کے بعد سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں ہوئی، بلوچستان میں 314.1ملی میٹر یعنی 506فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان میں معمول سے 148فیصد زیادہ برسات ہوئی، بلتستان میں 29.5فیصد اوسطا بارش ہوتی ہے جبکہ اس بار 73 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اسکے علاوہ پنجاب میں بھی معمول سے 86 فیصد زیادہ بارش ہوئی، پنجاب میں 196.1ملی میٹر اوسط بارشیں ہوتی ہیں رواں مون سون میں 364.5ملی میٹر بارش ہوئی۔ خیبر پختونخوا میں بارشوں کا اوسط 208.3 ملی میٹر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے