English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

القمر

کراچی : جماعت اسلامی نے بلاتاخیربلدیاتی الیکشن کرانے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ، درخواست جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری منعم ظفراورسیف الدین کی جانب سے دائرکی گئی ہے۔

 وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سندھ حکومت جان بوجھ کر حلقہ بندیوں کا عمل تاخیر کا شکار بنا رہی ہے، سندھ حکومت حلقہ بندیوں سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کررہی ہے۔

 درخواست گزار نے مقف پیش کیا کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف سمیت کچھ سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے دبا ڈالا۔ اس سلسلے میں عدالت میں درخواستیں دائر کی گئی جو مسترد کردی گئیں۔

 جماعت اسلامی نے درخواست میں کہا گیا کہ 23 اگست کو الیکشن کمیشن نے حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ کراچی میں الیکشن شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

 24 اگست کو سندھ حکومت کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے موسمی صورت حال کی وجہ سے الیکشن ملتوی کردیے۔ درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا 24 اگست کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیا جائے۔

کراچی میں بلدیاتی الیکشن کی فوری تاریخ مقرر کرکے پولنگ کرانے کا حکم دیا جائے۔ جماعت اسلامی نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے کی ہدایت کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے