English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں بحران کو دور کرنے لیے صدر سے اجلاس میں شرکت کی اپیل

القمر

عراق میں مختلف نسلوں اور فرقوں  کی نمائندگی کرنے والے سیاسی رہنماؤں نے صدر تحریک کے رہنما مقتدیٰ الصدر سے، جو سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر چکے ہیں، سے ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے قومی مذاکراتی اجلاس میں شرکت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عراقی سیاست دانوں نے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کی زیر صدارت دوسرے قومی مکالمے کے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے بعد وزیر اعظم ہاوس  کی جانب سے جاری  کردہ  تحریری بیان میں کہا گیا کہ تمام سیاسی گروپ ملک میں بحران کے ذمہ دار ہیں اور استحکام کے لیے کوششیں کی جائیں۔

بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ ملاقاتوں کے جاری رہنے پر اتفاق کرنے والے رہنماؤں نے قومی حل کے لیے روڈ میپ کا تعین کرنے کے لیے تمام سیاسی گروپوں پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس وفد کا فرض انتخابات کے انعقاد کے لیے اختلاف رائے رکھنے والے سیاسی گروپوں کو  یکجا کرتے ہوئے  انتخابی قانون اور الیکشن کمشنر کے ڈھانچے میں تبدیلی لانا ہوگا۔

بغداد میں ہونے والے دوسرے قومی مکالمے کے اجلاس میں تمام نسلی اور فرقہ وارانہ اجزاء کی نمائندگی کرنے والے رہنماؤں اور عراق کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی جینین ہینس پلاسچارٹ نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے