English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کابل میں روسی سفارت خانے کے قریب دھماکہ،درجنوں ہلاک

القمر

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 روسی سفارتکاروں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

 مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا  گیا ہے  کہ کابل میں دھماکے سے 2 روسی سفارتکاروں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے یہ دھماکہ روسی سفارت خانے کے قریب ہوا۔

اطلاعات کے مطابق، خود کش بمبار نے روسی سفارت خانے کے دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکے کےوقت  سفارت خانے میں ویزے کے حصول کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

حفاظتی قوتوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے