ڈیرہ شہر کے وسط محلہ موہانیانوالہ میں صبح سویرے محمد فاروق نامی غریب شخص کے گھر میں سوئی گیس لیکیج کے باعث دھماکہ، محمد فاروق کی اہلیہ، بیٹا، بہو اوربیٹی سمیت4افراد جھلس کر زخمی، تشویشناک حالت میں ملتان ریفر، گیس لیکیج دھماکے سے گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے وسط تھانہ سٹی کی حدودمیںجمعرات کی صبح سویرے محلہ موہانیانوالہ میںمحمد فاروق نامی غریب شخص کے گھر میں سوئی گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں گھر میں آگ گئی جس کی زد میں آکریو پی ایس کی بیٹریاں بھی دھماکے سے پھٹ گئیں۔ آتشزدگی اور دھماکے سے گھر کی چھت زمیں بوس ہوگئی۔
آتشزدگی کے باعث گھر میں موجود محمد فاروق کی اہلیہ رخسانہ بی بی، بیٹا محمد عمر، بہو انعم بی بی زوجہ عمر اورمحمد فاروقی کی بیٹی علیشبہ فاروق جھلس کر شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اہل محلہ نے اپنی مدد آپ ہسپتال منتقل کیا جہاں چاروں جھلس کر زخمی ہونے والوں کو ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال میں برن سنٹر کی سہولیات نہ ہونے کے باعث تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا۔
