English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کا بھارت سے آبی مذاکرات کا ایک اور دور منعقد کرنے کا مطالبہ

القمر

انڈس واٹر کمشنر نے اپنے بھارتی ہم منصب کو خط لکھ کر اکتوبر میں پاک بھارت آبی مذاکرات کا ایک اور دور منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اکتوبر میں پاک بھارت آبی مذاکرات کا ایک اور دور منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے انڈس واٹر کمشنر نے اپنے بھارتی ہم منصب کو خط لکھ دیا ہے، خط میں پاکستان نے بھارت سے پکل دل سمیت دیگر متنازعہ منصوبوں پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ پاک بھارت آبی مذاکرات کا آخری دور مئی کے آخر میں ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے