سابق وزیر اعظم اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماعت سے پہلے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو جرتے ہوئے ہھر اپوزیشن کو اڑے ہاتھوں لیا ہے۔
صحافیوں نے سوال کیا آپ کو لگتا ہے آپ کا کیس ختم ہو جائے گا ؟
عمران خان نے جواب دیا مجھے نہیں پتہ۔ عمران خان نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاروں صوبوں میں سیلاب فنڈز کی تقسیم کی تقسیم ہفتے کو شروع کریں گے۔
مریم نواز کو پاسپورٹ واپس مل گیا، کیا کہیں گے ؟ سوال
طاقتور کے لیے قانون اور کمزور کے لیے اور ہے ، عمران خان
خان صاحب آپکی اہم شخصیت سے ملاقات کی خبر تھی، آپ نے اپنے انٹرویو میں نام نہیں لیا، سوال
عمران خان نے کہا جب آپ مذاکرات کر رہے ہوتے ہیں تو پھر باہر بات نہیں کرنی چاہیے۔ اب ہم اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے۔
آپ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیوں نہیں کرتے؟ سوال
عمران خان نے کہا مذاکرات سیاسی جماعتوں سے ہوتے ہیں مجرموں اور کرمنلز سے نہیں ہوتے۔
عمران خان کا کرمنلز سے مذاکرات کا انکار
القمر
