English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی حکومتیں این آر او کے ذریعے قائم ہوئیں، سراج الحق

القمر

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی حکومتیں این آر او کےذریعے قائم ہوئیں۔

منصورہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی نظم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکمران معاشرے کو مغرب زدہ بنانے کی سازشوں میں آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ تینوں جماعتوں کی ناکام پالیسیوں سے ملک کی نسلیں قرضوں کی دلدل میں پھنس گئی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔ بے روزگاری سے نوجوان مایوس اور ڈپریشن کا شکار ہیں۔ طاقتور کے احتساب اور آئین و قانون کی بالادستی سے ملک آگے بڑھے گا۔ سات دہائیوں سے ملک کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے۔ باربار اقتدار میں آنے والی جماعتوں نے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

سراج الحق نے کہا کہ نام نہاد جمہوری ادوار اور مارشل لاز کی حکومتیں ڈلیور کرنے میں ناکام ہو گئیں۔ اسلامی نظام کے قیام کے لیے جدوجہد میں مزید تیزی لائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے