برازیل میں صدارتی انتخاب بائیں بازو کے لولا ڈی سلوا نے جیت لیا ہے
برازیلئن الیکشن کمیشن کے مطابق، انتخابات میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے صدر بولسینورو کو شکست ہو گئی۔
ڈی سلوا نے سخت مقابلے کے بعد انتخابات کے دوسرے مرحلے میں موجودہ صدر یائر بولسینورو کو شکست دی، لولا ڈی سلوا کو 50 اعشاریہ 83 فیصد اور صدر بولسینورو کو 49 اعشاریہ سترہ فیصد ووٹ ملے۔
لولا ڈی سلوا کو صدر بولسینورو کے دورحکومت میں بدعنوانی کے الزامات کا سامنا رہا۔
لولا ڈی سلوا کو بدعنوانی کے الزامات پر گرفتار کرکے نااہل کر دیا گیا تھا تاہم برازیل کی عدالت نے لولا ڈی سلوا کی قید اور نااہلی کا فیصلہ ختم کر دیا تھا۔
