English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گجرات  میں ڈمپر اور مزدا میں تصادم ،4افرادجاں بحق

القمر

 گجرات کے علاقہ لالہ موسیٰ میں جی ٹی روڈ پر ڈمپر اور مزدا کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں چار افراد جاں بحق  ہو گئے۔ جبکہ حادثہ کے نتیجہ میں تین مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔

 ریسکیو 1122کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کوعزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ڈمپر سڑک پر ساتھ چلتے ٹرک پر الٹ گیا۔

حادثہ کے نتیجہ میں ٹرک میں سوار چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں سے دو کا تعلق ملتان، ایک لاہور اور ایک کا تعلق ایبٹ آباد سے بتایا گیا ہے جبکہ ٹرک میں مویشی بھی موجود تھے۔

حادثہ کے نتیجہ میں تین مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے