مدینہ منورہ:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور درودوسلام پیش کیااورنوافل اداکئے۔ جبکہ شیخ رشیداحمد ملکی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعابھی کی۔
واضح رہے کہ شیخ رشید احمد ان دنوں عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز مسجد نبویﷺ میں نماز جمعہ ادا کی تھی۔
Ex interior minister Sheikh Rashid https://t.co/WvAMGsAkLt Masjid Nabwi. pic.twitter.com/J8aFv1p3jf
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 9, 2022
