English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انتخابات سے پہلے مردم شماری نہیں ہوئی تو مسئلہ ہوگا، وزیر خزانہ

inflation

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وقت سے پہلے الیکشن ناممکن نظر آرہے ہیں۔ الیکشن اکتوبر 2023 میں ہی ہوں گے۔ آئی ایم ایف کی نئی قسط کیلئے تمام معاملات پورے ہیں، پوری کوشش ہے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے مردم شماری نہیں ہوئی تو مسئلہ ہوگا۔ عام انتخابات وقت پر کرانے کیلئے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی، نوازشریف کی واپسی کیلئے معاملات بالکل سیدھے ہیں تاہم ان کی وطن واپسی سے متعلق ٹائم فریم دینا مشکل ہے، ن لیگ اور اتحادیوں کی خواہش ہے کہ وہ وطن واپس آجائیں۔

اسحق ڈار نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوا، صدر آرمی چیف کی سمری روک لیتے تو پلان بی بھی تیار تھا، وزیراعظم نے آرمی چیف کو نامزد کیا اور نوازشریف نے رضامندی ظاہر کی۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر بڑے فرض شناس اور پروفیشنل ہیں، آرمی چیف سے توقع ہے کہ وہ ادارے اور سسٹم میں بہتری لائیں گے۔

 صدر مملکت سے ملاقات سے متعلق اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عارف علوی نے خواہش ظاہرکی تھی کہ معیشت پر بریفنگ دوں، بنیادی طور پر اس ملاقات کا ایجنڈا معیشت تھی، روس سے سستا پٹرول خریدنے پرپابندی تھی ختم ہوگئی، کوشش ہوگی روس سے30 فیصد رعایت پرتیل مل جائے، پوری کوشش ہے عوام کو ریلیف فراہم کریں، پیٹرول کی قیمتیں کم نہیں کررہے توبڑھا بھی نہیں رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے