English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، 2 اتحادی جماعتوں کا احتجاج

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں دو اتحادی جماعتوں نے ریکوڈک کے معاملے پر وفاق سے احتجاج کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریکوڈک منصوبے پر 2 اہم حکومتی جماعتیں ناراض ہوگئیں اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دونوں جماعتوں (جے یو آئی اور بی این پی مینگل) نے احتجاج بھی کیا۔

اتحادی ورزا کا کہنا ہے کہ ریکوڈک کے معاملے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا اسی لیے اس بل کے مخالف ہے۔ دونوں اتحادی جماعتوں کے احتجاج پر حکومت نے یقین دہانی کروائی کہ دونوں جماعتوں کے تحفظات درست ہیں، جلد ترامیم شامل کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے 13 صفحات پر مشتمل بینچ کی اکثریتی رائے سناتے ہوئے کہا تھا کہ نیا ریکوڈک معاہدہ قانونی ہے، اس میں کوئی غیر قانونی بات نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے