English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الخدمت کا سندھ بھر کے2ہزار خاندانوں کیلئے ونٹر پیکج

Al Khidmat

کراچی:الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ہرسال موسم سرماکے موقع پرغریب اورنادارخاندانوں کو ونٹرپیکج فراہم کیاجاتاہے۔ رواں برس بھی 2ہزار سے زائد خاندانوں میں ونٹرپیکج تقسیم کیا گیا۔

الخدمت کی جانب سے سانگھڑ، مٹیاری، کشمور، شہداد کوٹ،دادو،جیکب آباد اورگھوٹکی سمیت سندھ بھرکے تمام اضلاع میں2000سے زائدمستحق خاندانوں کو ونٹرپیکج فراہم کیاگیا، جس میں رضائیاں،تکیے، گرم کپڑے اور جوتے شامل ہیں۔ ونٹرپیکج کی تقسیم کیلئے تمام چھوٹے بڑے اضلاع میں تقریبات منعقد کی گئیں جس میں الخدمت کے صوبائی وضلعی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مقررین کا کہناتھاکہ حالیہ سیلاب کے باعث جہاں ہزاروں خاندان متاثر ہوئے،وہیں سرد موسم کے باعث متاثرین سخت آزمائش سے دوچار ہیں۔ الخدمت ہمیشہ کی طرح اس مشکل گھڑی میں بھی ناداروں کی مدد کیلئے میدان میں جود ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ الخدمت کی جانب سے مستحق خاندانوں کوموسم سرما سے محفوظ رکھنے کیلئے رضائیاں،تکیے، گرم کپڑے اورجوتوں کی فراہمی کا عمل جاری رہے گا۔اہل خیر افرادمستحق خاندانوں کی امداد کیلئے الخدمت سا تھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے