English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قائداعظم یونیورسٹی کے اساتذہ زمین پر پڑھانے لگے

القمر

گاؤں دیہاتوں کے اسکولوں کی طرح پاکستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی کے طلبہ اسلام آباد میں بھی زمین پر ٹاٹ بچھا کر پڑھنے پر مجبور کردیے گئے ہیں۔ قائد اعظم یونیورسٹی کی زمین پر بارہ کہو بائی پاس کی تعمیر پر اساتذہ و طلبہ نے احتجاج کا انوکھا طریقہ اختیار کرلیا۔
بارہ کہو بائی پاس کی تعمیراتی سائٹ پر اساتذہ نے علامتی احتجاج کے طور پر کلاسز شروع کر دیں۔ وائٹ بورڈ لگا کر اور چٹائی بچھا کر یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کی کلاسسز منعقد ہونے لگیں۔
یونیورسٹی کے اساتذہ کے مطابق بائی پاس کی تعمیر سے قائد اعظم یونیورسٹی کی بڑی اراضی بھی اس کی زد میں ہے۔اس کی تعمیر سے یونیورسٹی کی زمین دو حصوں میں تقسیم ہو جایے گی۔ حکومت اس کی تعمیر کا کوئی متبادل طریقہ اپنائے تاکہ یونیورسٹی متاثر نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے