English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شادی سے انکار لڑکی کی ٹانگیں کاٹ دیں

گوجرانوالہ میں شادی سے انکار پر بااثر ملزم نے خاتون کی تیز دھار آلے سے دونوں ٹانگیں کاٹ دی،متاثرہ خاتون کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم تاحال فرار ہے۔

افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے پونڈا والا چوک میں پیش آیا جہاں جلاد ملزم نے شادی سے انکار پر خاتون کو دونوں ٹانگوں سے معذور بنا دیا پولیس کے مطابق مختار کالونی کی رہائشی شازیہ بی بی ملزم کے بھائی کے گھر سلائی کڑھائی کا کام کرتی تھی جہاں ملزم جاوید عرف بودی نے نشہ آور چیز پلا کر خاتون کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنا شروع کردیا اور پھر شادی کرنے پر اصرار کرتا رہا۔
شادی سے انکار سننے پر ملزم نے متاثرہ خاتون کو گھر بلا کر تیز دھار آلے سے دونوں ٹانگیں کاٹ دیں۔ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مرکزی ملزم تاحال فرار ہے پولیس کا کہنا ہے کہ تلاش جاری ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے