پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں کل نمازِ ظہر کے دوران کئے گئے خود کش حملے میں اموات کی تعداد 93 ہو گئی ہے۔
ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کل نمازِ ظہر کے دوران ، شہر کے علاقے ‘پولیس لائن’ کی، مسجد پر کئے گئے خود کش حملے کے بعد امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
صوبائی حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 93تک پہنچ گئی ہے اور تقریباً 221 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
پشاور کے ایک ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے کہا ہے کہ آج وفات پانے والوں میں اکثریت حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی ہے۔
خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ حملے کی ذمہ داری پاکستان تحریک طالبان TTP نے قبول کر لی تھی۔ حملے کا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ روس کے دوران کیا جانا توجہ کا مرکز بنا ہے۔
TTP نے 28 نومبر کو سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں ، 10 مئی کو اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ طے شدہ فائر بندی معاہدے کی معیاد ختم ہونے اور اپنے اراکین کو ملک بھر میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کا حکم جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان، TTP کو دہشت گرد تنظیم قبول کرتا ہے۔
