آذربائیجان نے اپنے شہریوں کو ایران جانے سے منع کر دیا ہے۔
آذری امور خارجہ نے اپنے بیان میں آذری شہریوں سے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے تہران میں ہمارے سفارت خانے پر حملے کے بعد بلا ضرورت ایران کی سیاحت سے اجتناب برتا جائے اور جو وہاں موجود ہیں برائے مہربانی احتیاط اختیار کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آذری شہری مشکل در پیش ہونے کی صورت میں تبریز میں متعین قونصل خانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے تہران میں متعین آذری سفارت خانے پر مسلح محلے میں حفاظتی اہلکار ہلاک جبکہ دیگر دو زخمی ہو گئے تھے ۔
اس حملے کو آذری صدر الہام علی ایف نے دہشتگردی قرار دیا تھا جس کے بعد سفارت خانے کا پورا عملہ اپنے اہل خانہ سمیت باکو واپس آ گیا تھا۔
