وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم اور ملائیشیا کے وزیر خارجہ زیمبری عبدالقادر اور یورپی یونین (EU) کے اعلی نمائندے برائے خارجہ تعلقات اور سیکورٹی پالیسی جوزپ بوریل کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ۔
وزارت کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، چاوش اولو نے ترکیہ آنے والے زلزلوں کے باعث غیر ملکی سیاستدانوں کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
چاووش اولو نے انور ابراہیم، زیمبری عبدالقادر اور جوزپ بوریل کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
بوریل سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور امداد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
