شمالی کوریا اورامریکہ- جنوبی کوریا-جاپان اتحاد کے درمیان کشیدگی نے جزیرہ نما کوریا میں اور اس کے ارد گرد سیکورٹی خدشات میں اضافہ کیا ہے تو اسی دوران ، پیانگ یانگ کی طرف سے ایک نیا فوجی اقدام اٹھایا گیا ہے۔
شمالی کوریا کے آرٹلری یونٹوں نے جنگی ڈیٹرنس فراہم کرنے، مختلف جنگی منظرناموں کی تیاری کے لیے اور جنگی منظرناموں پر توجہ مرکوز کرکے جنگ میں پہل کرنے کے لیےفائرنگ کی مشقیں کی ہیں۔
شمالی کوریا کے رہنما، کم جونگ اُن نے اپنی بیٹی کم جو ای کے ساتھ سائٹ پر مشق کی نگرانی کی، دشمن کی جنگی تیاریوں کے لیے چوکنا رہنے اور دفاعی صلاحیتوں کی حفاظت کے ساتھ حملے کے خطرے کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
کم نے اسکواڈرن کی جنگی ردعمل کی صلاحیتوں کا بھی معائنہ کیا، جسے "مغربی محاذ کی سمت میں دشمن کے آپریشنل ہوائی اڈے پر حملہ کرنےکے فرائض سونپے گئے تھے۔
سوموار کے روز سے امریکہ اور جنوبی کوریا کا اتحاد مشترکہ آزادی شیلڈ مشقیں شروع کررہا ہے اس دوران شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات کرسکنے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے۔
جنوبی کوریا کی فوج نے کل اعلان کیا کہ اس نے بحیرہ زرد میں پیانگ یانگ کی سمت میں ایک مختصر فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل داغاتھا۔
