English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چلی میں تعلیمی موضوع پر حکومت کے خلاف طلباء کے مظاہرے

القمر

چلی میں تعلیمی حالات کے خلاف احتجاج کرنے والے سیکڑوں طلباء کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں ہوئی ہیں۔

دارالحکومت سینٹیاگو کے مرکز میں مارچ کرنے والے طلباء کے گروپوں نے "بیک پیک” (موچیلازو)  کے نام سے  مظاہرہ کیا  ہے۔

پولیس نے آنسو گیس اور واٹر کینن  کا استعمال کرتے ہوئے  طلباء کو منتشر کرنے کی کوشش کی جبکہ طلباء نے اتش گیر مادے کا استعمال کیا۔

مظاہرین نے "کمرشل ایجوکیشن کے خاتمے ” اور "ایجوکیشن سے  متعلق جدو جہد جاری رکھیں” کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

ای ایف ای نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے، مینوئل ابارا نامی 15 سالہ طالب علم نے کہا کہ ملک میں باعزت تعلیم برابری کی سطح پر نہیں ہے، اس لیے ہم اس کے خلاف جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

چلی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ انتہائی اہمیت کی حامل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سال کے آخر تکتعلیمی شعبے میں  تقریباً 306 ملین ڈالر کی مدد فراہم کرنے  کا ارادہ رکھتی ہے۔

چلی میں طلباء وقتاً فوقتاً تعلیمی حالات کے خلاف احتجاج کرتے ہیں اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ُپرتشدد جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے