آج کے ترکیہ کےاہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔
***روزنامہ اسٹار: "ایردوان : صدارتی نظام حکومت کو قوم سے اعتماد کا ووٹ ملا”
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ 14 مئی اور 28 مئی کے انتخابات کے نتائج میں سے ایک نتیجہ یہ ہے کہ صدارتی نظام حکومت کو عوام سے اعتماد کا ووٹ ملا ہے۔
***روزنامہ صباح: "ایردوان – پوتن ملاقات پر کریملن کا بیان”
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے آخری فون رابطے میں ان کیون ٹو ون ملاقات کے ارادے کی تصدیق ہوگئی ہے۔انہوں نے ابھی تک اس ملاقات کے وقت اور جگہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماوں کے درمیان ون ٹو ون ملاقات کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
***روزنامہ حریت: "ترکیہ کی معیشت سال کی پہلی سہ ماہی میں مستحکم”
ترکیہ کے محکمہ شماریات نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے لیے ترک معیشت کی ترقی کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔ ترکیہ نے پہلی سہ ماہی میں 4 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔
***روزنامہ وطن:” استنبول ایئرپورٹ سے 205 ملین سےزاہد مسافروں نے سفر کیا”
وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عادل قارا اسماعیل اولو نے کہا ہے کہ 29 اکتوبر 2018 کوافتتاح کیے گئےاستنبول ہوائی اڈے سے آج تک 1 ملین 417 ہزار پروازیں چلائی گئی ہیں اور 205 ملین سے زاہد مسافروں نے استنبول ہوائی سے سفر کیا۔
***روزنامہ خبر ترک :” 1982 سیاحوں دو کروز بحری جہازوں کے ذریعے بودرم آمد”
کل 1982 سیاح دو کروز بحری جہازوں کے ساتھ مولا کے کے علاقے بودرم پہنچے ۔ سیاحوں میں سے کچھ نے سمندر میں تیراکی کی جبکہ کچھ نے بازار جا کر شاپنگ کی۔
