English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیٹو: اسٹالٹن برگ ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں

القمر

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ وہ صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ اسویڈن کی نیٹو رکنیت کے بارے میں بات چیت کے لئے زمانہ قریب میں ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔

اسٹالٹن برگ نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقدہ غیر سرکاری وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے۔

سویڈن کی نیٹو رکنیت سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں انہوں نے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی تھی۔ اگرچہ ابھی وقت کا قطعی تعین نہیں ہوا لیکن زمانہ قریب میں میں انقرہ کا دورہ بھی کروں گا۔

اس سوال کے جواب میں کہ وہ سویڈن کے شرکت پروٹوکول کی منظوری سے متعلق ترکیہ کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ میرا پیغام  یہ ہے کہ سویڈن کی نیٹو رکنیت نہ صرف سویڈن کے لئے بلکہ   اسکینڈینیوین ممالک، بالٹک علاقے ،پورے نیٹو  اور یقیناً ترکیہ کے لئے بھی مفید ہے۔ اس کے علاوہ آج یکم جون سے سویڈن میں نافذالعمل ہونے والے  انسدادِ دہشت گردی قانون کی اہمیت پر بھی زور دوں گا۔

اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی قانون میڈریڈ میں طے پانے والے سہ فریقی میمورینڈم  کی سویڈن پر عائد  کردہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا بھی ایک ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سلامتی سے متعلق ترکیہ کے بعض جائز اندیشوں کو فراموش نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ نیٹو کا کوئی بھی اتحادی  ترکیہ کی طرح  دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ نہیں بنا۔ لہٰذا  ہمارا، ہر طرح کی دہشت گردی کے مقابل، ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنا اہمیت کا حامل  ہے۔ مجھے یقین ہے کہ زمانہ قریب میں سویڈن  کے نیٹو رکنیت پروٹوکول  کو منظور کر لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے