وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ سویڈن کو نیٹو میں رکنیت کےلیے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے۔
خاقان فیدان نے سویڈش ہم منصب توبیاس بل اسٹروم سے ٹیلکیفون پر رابطے میں اس بات کا اظہار کیا ۔
امور خارجہ کے مطابق،اس بات چیت میں بل اسٹروم نے عہدہ سنبھالنے پر ترک وزیر خارجہ کو مبارک باد پیش کی جبکہ خاقان فیدان نے کہا کہ سویڈن کو نیٹو میں رکنیت کےلیے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ مستقل مشترکہ میکانزم اجلاس کے بعد دو طرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے۔
واضح رہے کہ ترکیہ سویڈن کی نیٹو رکنیت کے سلسلے میں توقع رکھتا ہے کہ وہ دہشتگرد تنظیموں کی کھلی حمایت ترک کر دے۔
