English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سویڈن کو اگر نیٹو کی رکنیت چاہیئے تو ٹھوس اقدامات اٹھائے:فیدان

القمر

 وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ سویڈن کو نیٹو میں رکنیت کےلیے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے۔

خاقان فیدان نے سویڈش ہم منصب توبیاس بل اسٹروم سے ٹیلکیفون پر رابطے میں اس بات کا اظہار کیا ۔

 امور خارجہ کے مطابق،اس بات چیت میں بل اسٹروم نے عہدہ سنبھالنے پر ترک وزیر خارجہ کو مبارک باد پیش کی  جبکہ خاقان فیدان نے کہا کہ سویڈن کو نیٹو میں رکنیت کےلیے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے۔

دونوں وزرائے  خارجہ نے اتفاق کیا کہ  مستقل مشترکہ میکانزم اجلاس کے بعد دو طرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے۔

 واضح رہے کہ ترکیہ  سویڈن کی نیٹو رکنیت کے سلسلے میں توقع رکھتا ہے کہ وہ  دہشتگرد تنظیموں کی کھلی حمایت ترک کر دے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے