English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھرنے سے 2افراد جاں بحق

القمر

تونسہ کے علاقے وہوا میں گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک کو زندہ نکال لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق وہوا میں نکاسی آب کے لئے علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت گٹر کی صفائی کروا رہے تھے۔ 

گٹر کی گہرائی میں زہریلی گیس جمع ہوگئی جس سے اندر کام کرنے والے دو مزدور محمد اسامہ اور محمد طاہر دم توڑ گئے جبکہ عاشق حسین کو زندہ باہر نکال لیا گیا۔ریسکیو ٹیم نے مرنے والوں کی لاشیں تونسہ ہسپتا ل منتقل کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے