نارووال : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے صحافیوں کی خوشحالی اور فلاح وبہبود کے لیے بہت سے اقدامات کیے اور ہم محکمہ اطلاعات میں جدت لائے ہیں۔
وفاقی وزیر نےکہا کہ صحافت کا شعبہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہے صحافت کے ساتھ انکا ذاتی رشتہ ہے ہم نے اپنے دور اقتدار میں جہاں ریاست کی غریب عوام کی فلاح و بہبود کے تاریخی منصوبہ جات کا آغاز کیا وہیں صحافیوں کی خوشحالی اور فلاح وبہبود کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہم محکمہ اطلاعات میں جدت لائے۔

